Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جبکہ سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بجٹ جمعہ12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں۔3 ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں