Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اہم اعلان

تہران: ایرانی خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد انجام دی جائے گی۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، تاہم حتمی تاریخ اور وقت کا باقاعدہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین سے متعلق تمام انتظامات خصوصی ہیڈکوارٹرز کی نگرانی میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین کی تفصیلات مناسب وقت پر عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 28 فروری 2026 کو تہران میں رہبر اعلیٰ کے کمپاؤنڈ پر ہونے والی شدید بمباری میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ نے حملے کے اگلے روز ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے اعلان کے بعد ایران سمیت دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں کی توجہ اس اہم مذہبی اور قومی تقریب پر مرکوز ہوگئی ہے۔ مبصرین کے مطابق تدفین اور نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوامی و سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے منصب سنبھالنے کے بعد ملکی معاملات کی نگرانی شروع کر دی۔

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ بمباری کے وقت وہ بھی رہبر اعلیٰ کے دفتر میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں