Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری، اہم معاشی اہداف طے

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) اور اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف معاشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1126 ارب روپے سے کم کر کے 1000 ارب روپے مقرر کیا گیا، جس کے نتیجے میں 126 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں، وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکا کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور معاشی اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 4715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ اس میں وفاقی حکومت کے لیے 1126 ارب روپے جبکہ صوبوں کے لیے 3138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تاہم اجلاس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی تقسیم، جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اخراجات کو زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 200 ارب روپے اضافے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں