Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کا حقِ دفاع بحال کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہرجانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپیل منظور کر لی، عدالتِ عظمیٰ نے ان کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں جسٹس عائشہ ملک نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے عمران خان کی نظرثانی درخواست منظور کی، عدالت کے اس فیصلے کے بعد کیس اب دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق فریقین کو دوبارہ اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد مقدمے کی کارروائی ازسرِنو آگے بڑھائی جائے گی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کیس کے آئندہ مراحل پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے، کیونکہ حقِ دفاع کی بحالی سے عمران خان کو اپنا مؤقف مکمل طور پر پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسے قانونی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ کیس وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق ہے، جو سیاسی اور قانونی حلقوں میں کافی عرصے سے زیر بحث رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے بورڈ کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

یہ بھی پڑھیں