Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

وفاقی کابینہ کل بجٹ 2026-27 کی منظوری دے گی، تنخواہوں، پنشن اور ٹیکس ریلیف سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (رضوان عباسی) وفاقی بجٹ 2026-27 کی منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ تنخواہوں اور پنشن میں 5، 7، 10 اور 15 فیصد اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ تنخواہوں اور پنشن سے متعلق تمام سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی، جس کے بعد ان کی منظوری یا رد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بجٹ اجلاس میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 35 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے نئے ٹیکس اقدامات، مختلف ٹیکسوں کی شرحوں میں ردوبدل اور مجوزہ ٹیکس ریلیف پیکیج کی بھی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں شامل تمام مالیاتی اور ٹیکس اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوگی، جس کے بعد وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کا حقِ دفاع بحال کردیا

یہ بھی پڑھیں