Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حیران کن مطالبہ

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے ایک شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین الیکٹرک بسوں میں فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کی جائے اور کرایہ مقرر کیا جائے۔

شہری کا کہنا ہے کہ مفت سفری سہولت کے باعث بسوں میں غیر ضروری رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق بعض افراد اور سکولوں کے بچے بغیر کسی ضرورت کے بھی بسوں میں سفر کرتے ہیں جس سے رش کی صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔

شہری نے تجویز دی ہے کہ گرین الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے تاکہ سفر کا نظام بہتر ہو سکے اور حقیقی مسافروں کو سہولت میسر آئے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے شہری کے اس مطالبے سے اتفاق کیا ہے۔ زونیرہ اختر نامی صارفہ نے کہا کہ شہری نے بالکل درست بات کی ہے۔ ان کے مطابق بدقسمتی سے معاشرے میں اس بات کی آگاہی کم ہے کہ حکومت نے یہ سہولت ضرورت مند افراد کے لیے فراہم کی ہے اس لیے اگر معمولی کرایہ عائد کیا جائے تو بہتر ہوگا، تاہم مفت سروس کے باعث اس کا غیر ضروری اور غلط استعمال بڑھ گیا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے تجویز دی کہ 20 روپے کرایہ مناسب رہے گا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سروس کو مفت کر کے ایک اچھا اقدام کیا تاہم مفت ہونے کی وجہ سے غیر ضروری سفر بڑھ گیا ہے اس لیے شہری کا مطالبہ کسی حد تک درست معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے اس مطالبے سے اختلاف بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خاص طور پر مزدور طبقے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کے لیے بڑی مدد ہے اور اس میں کسی بھی قسم کا کرایہ شامل کرنا کم آمدنی والے افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ اس سہولت کو محدود کرنے کے بجائے بہتر انتظام اور نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں۔میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکت

یہ بھی پڑھیں