Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

بلاول برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے، شائقین کو میچز دیکھنے کیلئے لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم بلوالیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے۔

بلاول بھٹو نے ایکس پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے برازیل کی یلو جرسی پہن کر فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کو لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم بلوالیا۔

بلال بھٹو نے ویڈیو بیان کہا کہ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز ہورہا ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ دیا ہے ، ہم نے لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے۔

بلاول نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں، آپ لیاری اسٹیڈیم آئیں، بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں۔

فٹبال ورلڈکپ کے سلسلے میں لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم تشریف لائیں اور تمام میچز انجوائے کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی والوں کے لئے ویڈیو

بلال کے مطابق لیاری اسٹیڈیم میں نصب اسکرین پر فٹبال ورلڈکپ کے تمام میچز دکھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں