اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے
اس منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (PIACL) کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کی غرض سے یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 سینیٹ نے 10 جون 2026 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 11 جون 2026 کو اس کی منظوری دی تھی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کے نتیجے میں پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔بنگلادیش نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی



