Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سنیتا آہوجا نے اپنی جائیداد کے وارث سے متعلق راز کھول دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار Govinda کی اہلیہ Sunita Ahuja نے اپنی جائیداد کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پالتو کتے کے ساتھ موجود تھیں، جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

58 سالہ سنیتا آہوجا اور گووندا کی شادی کو تقریباً 39 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

گفتگو کے دوران جب ان سے ان کے بھانجے اور معروف کامیڈین Krushna Abhishek کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کرشنا پہلے ہی ایک کامیاب شخصیت ہیں اور مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔ سنیتا نے انہیں اپنے بیٹے جیسا قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد سنیتا آہوجا اپنے پالتو کتے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں روانہ ہو گئیں۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیتا آہوجا کا یہ بیان ایک غیر رسمی اور مزاحیہ انداز میں دیا گیا تھا، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق اسے کسی قانونی یا باضابطہ وصیت کے اعلان کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں