Search
Close this search box.
منگل ,16 جون ,2026ء

ایک ساتھ4 چھٹیاں،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون کو ہوگا، جبکہ یومِ عاشور اب 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔

یومِ عاشور کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ ملک بھر میں مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

چاند نظر نہ آنے کے بعد اب 9 محرم 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم، یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔ یومِ عاشور کی سرکاری تعطیلات کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیں، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 دن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔

اگرچہ چاند نظر نہ آنے کے بعد یومِ عاشور کی متوقع تاریخوں کا تعین ہو چکا ہے، تاہم سرکاری تعطیلات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تعطیلات کے شیڈول کی باضابطہ توثیق ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں