اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمری سیکرٹری خزانہ کی جانب سے ارسال کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بجٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک اہم مالی ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کی سمری سیکرٹری خزانہ نے ارسال کی ۔
مزید پڑھیں۔ٹک ٹاک پر پابندی کیلیے عدالت میں درخواست دائر




