Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

ملک بھر کیلئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

نیپرا کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی، درخواست کی سماعت 30 جون کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونےکی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فی یونٹ بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی۔

مزید پڑھیں۔امریکا ایران امن معاہدہ ،پیٹرولیم قیمتوں بارے وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

یہ بھی پڑھیں