Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

فیفا ورلڈ کپ ، امریکی سرزمین پر ایرا نی قومی ترانے کی گونج ، پرچم بھی لہرانے لگے

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایران کے قومی ترانے اور سرکاری پرچم نے ایک منفرد منظر پیش کیا، جہاں ہزاروں ایرانی شائقین نے اپنی ٹیم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا ماحول گرما دیا۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں ایران کی قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا مقابلہ کھیلنے میدان میں اتری تو آغاز ہی سے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں ایران کا سرکاری قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ قومی ترانہ بجایا گیا، جس پر موجود ایرانی شائقین نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے حق میں بلند آواز میں نعرے لگائے۔

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ منظر غیرمعمولی اہمیت اختیار کرگیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کو قوموں کے درمیان روابط اور یکجہتی کا ذریعہ قرار دیا، جبکہ بعض حلقوں نے اسے کھیل کی طاقت اور عالمی سطح پر فٹبال کے اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا۔

مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور مقررہ وقت کے اختتام پر ایران اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں۔ شائقین نے میچ کے دوران اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی اور اسٹیڈیم میں ایرانی پرچم نمایاں طور پر دکھائی دیتا رہا۔

دوسری جانب امریکی عدالت نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایران کے شاہی دور کے پرچم کے استعمال پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ورلڈ کپ کے میچوں اور اسٹیڈیمز میں صرف ایران کا سرکاری قومی پرچم ہی لہرایا جا سکے گا، جبکہ کسی متبادل یا تاریخی پرچم کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
فیصلے کے بعد فیفا کے ضوابط کے تحت ٹورنامنٹ کے تمام مقامات پر صرف سرکاری ایرانی پرچم ہی استعمال کیا جا رہا ہے جس نے ایرانی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں۔اسرائیلی فضائیہ ایران پر بڑے حملے کے لیے تیار، کارروائی آخری لمحے میں کیوں منسوخ کی گئی؟

یہ بھی پڑھیں