اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے 37 حلقوں میں اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی منظوری مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے دی۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، ایل اے-04 کھڑی سے چوہدری رخسار احمد، ایل اے-05 برنالہ سے وقار احمد نور، ایل اے-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری اور ایل اے-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایل اے-09 نکیال سے عمیر نعیم، ایل اے-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن، ایل اے-11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے-12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد، ایل اے-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد، ایل اے-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس اور ایل اے-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایل اے-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز، ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان، ایل اے-20 کھائی گلہ سے عبدالرشید خان، ایل اے-21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان، ایل اے-23 پلندری سے محمد نجیب خان اور ایل اے-24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے ایل اے-25 اپر نیلم اور ایل اے-26 لوئر نیلم، دونوں حلقوں سے شاہ غلام قادر کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ ایل اے-27 کٹلہ سے نورین عارف، ایل اے-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-31 کھاوڑا سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے-32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
مہاجرینِ جموں و کشمیر کے حلقوں میں ایل اے-34 جموں ون سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-37 جموں فور سے مریم جاوید، ایل اے-38 جموں فائیو سے ذیشان علی، ایل اے-39 جموں سکس سے راجہ محمد صدیق، ایل اے-40 ویلی ون سے محمد نعیم خان، ایل اے-42 ویلی تھری سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے-43 ویلی فور سے محمد یاسین لون اور ایل اے-44 ویلی فائیو سے محمد احمد رضا قادری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نامزد امیدواروں کو انتخابی مہم تیز کرنے اور عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون مقرر ہے، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار، خاتون اور 2 بچے زخمی

