اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور زراعت سے منسلک لوگ بجٹ سےفوری متاثر ہوتے ہیں، سرکاری ملازمین، پنشنرز اور زراعت سے منسلک طبقہ دباؤکا شکار رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کی بھی دشواریاں ہوتی ہیں، کاروباری طبقہ مہنگائی کے تناسب سے اپنی چیزوں کی ریٹ بڑھا دیتا ہے اور آخر میں کنزیومر پر اثرات آتے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف کا کہناتھاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جو بہت کم ہے، ہم نے تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد تک اضافہ کیا تھا، حکومت سے گزارش ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کو 7 سےبڑھا کر 10 فیصد کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم



