Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

بڑی خبر،پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات جاری

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی مجوزہ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے تحت قومی کرکٹرز کو مختلف ٹریکس اور گریڈز میں تقسیم کرتے ہوئے ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس کا نیا اسٹرکچر تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (اے بی ) ٹریک کے گریڈ ون کھلاڑیوں کو 48 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ گریڈ ٹو کے کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اس ٹریک میں شامل کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کے لیے 15 لاکھ روپے، ون ڈے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 5 لاکھ روپے فی میچ ادا کیے جائیں گے۔

اسی طرح (اے) ٹریک کے گریڈ ون کھلاڑیوں کے لیے ماہانہ تنخواہ 40 لاکھ روپے اور گریڈ ٹو کے لیے 36 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ٹریک میں ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور ٹی ٹوئنٹی کی 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق( بی سی ) ٹریک میں گریڈ ون کھلاڑیوں کو 34 لاکھ روپے جبکہ گریڈ ٹو کو 26 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔ اس ٹریک میں ٹیسٹ میچ کی فیس 9 لاکھ روپے، ون ڈے کی 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور ٹی ٹوئنٹی کی 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

(سی ) ٹریک کے گریڈ ون کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 26 لاکھ روپے اور گریڈ ٹو کی 20 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ٹیسٹ میچ کے لیے 7 لاکھ روپے اور ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی کے لیے 5،5 لاکھ روپے فی میچ دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق (ڈی ) ٹریک میں شامل ڈویلپمنٹ کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت اے بی ٹریک میں ٹیسٹ اور ون ڈے اسپیشلسٹ، اے ٹریک میں ٹیسٹ کرکٹرز، بی سی ٹریک میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی جبکہ سی ٹریک میں صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز شامل ہوں گے، جبکہ ڈی ٹریک ڈویلپمنٹ کھلاڑیوں کے لیے مختص ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان مخالف بیانیہ کسی صورت قبول نہیں،مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا مشترکہ اعلان

یہ بھی پڑھیں