Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

عمران خان کی رہائی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی فوری رہائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرتے ہوئے اہم فیصلہ کرلیا۔

عمران خان کی رہائی کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی دعوت پر اسلام آباد میں ہوا، جس میں عامر ڈوگر اور جنید اکبر سمیت پارٹی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے عمران خان کی فوری رہائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جب کہ بجٹ اجلاس کے فوری بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے لیے موثر اور جامع ایکشن پلان بنایا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے اراکین اسمبلی کو صوبائی بجٹ کی حمایت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی اسمبلی اور صوبائی حکومت عمران خان کی امانت ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران معاہدہ،جے ڈی وینس نےبڑا عندیہ دے دیا، جانیےبڑی خبر

یہ بھی پڑھیں