Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی بڑی کامیابی، پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی بڑی کامیابی، پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) الیکشن سے قبل آزاد کشمیر میں سیاسی پارا چڑھ گیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن قانون ساز اسمبلی بیگم امتیاز نسیم نے پی ٹی آئی کو الوداع کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بیگم امتیاز نسیم اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بیگم امتیاز نسیم اور ان کے ساتھی لیگی کارواں میں شامل ہو گئے ہیں، انہیں پارٹی میں بھرپور عزت و تکریم دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عزت، احترام اور عوامی خدمت کا نام ہے، پارٹی میں شامل ہونے والے نئے چہروں کو مکمل عزت اور نمائندگی دی جائے گی، بیگم امتیاز نسیم کی شمولیت سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مزید مضبوط ہو گی۔

اس موقع پر بیگم امتیاز نسیم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں گھر واپس آ گئی ہوں۔ میرے مرحوم شوہر کرنل (ر) نسیم مسلم لیگ ن کے بانی رہنماؤں میں سے تھے۔ وہ اپنے حلقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے لیے اسی جذبے سے کام کریں گی جیسے وہ خود الیکشن لڑ رہی ہوں اور مشتاق منہاس اور مسلم لیگ ن کے دیگر امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائیں گی۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کی رہائی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم اعلان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں