Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طبی غفلت، بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طبی غفلت، بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

ایبٹ آباد (اوصاف نیوز) ایوب میڈیکل کمپلیکس کے پیڈز وارڈ میں مبینہ طبی غفلت کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرہ کے رہائشی بچے ابو بکر اعوان کی حالت خراب ہونے پر اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس لایا گیا، تاہم دورانِ علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔

واقعے کے بعد لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز پر مبینہ غفلت کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا، جس کے باعث ہسپتال میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طبی غفلت، بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متوفی کے والد بلال پرویز اعوان نے پولیس کو درخواست بھی جمع کرا دی ہے، جس میں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طبی غفلت، بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر میں ن لیگ کی بڑی کامیابی، پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی

یہ بھی پڑھیں