Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حکومت پیٹرول، ڈیزل پر کتنی لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کر رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: پیٹرول لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی نئی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں، جن کے مطابق حکومت ایک لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھاری رقم مختلف مدات میں وصول کر رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118 روپے 76 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 110 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری فروختی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 70 روپے 36 پیسے پیٹرول لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 86 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 198 روپے 85 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 110 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، جن میں پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی، کسٹمز ڈیوٹی، ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجنز شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت میں بنیادی لاگت کے علاوہ مختلف ٹیکسز، لیویز اور مارجنز بھی صارفین کے لیے قیمت میں نمایاں اضافے کا سبب بنتے ہیں، جس کے اثرات مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں