Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

نوشہرہ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈی پی او تعینات، سونیا شمروز نے چارج سنبھال لیا

پشاور: نوشہرہ پہلی خاتون ڈی پی او تعینات ہونے کا اعزاز سونیا شمروز نے حاصل کر لیا، جنہوں نے ضلع نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سونیا شمروز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کو خیبر پختونخوا پولیس میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سونیا شمروز پیشہ ورانہ مہارت اور نمایاں خدمات کے باعث ملک اور بیرون ملک بھی پہچان رکھتی ہیں۔ وہ برطانیہ سے کریمنالوجی میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں، جبکہ انہیں ایشیا کی بہترین خاتون پولیس آفیسر کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ پہلی خاتون ڈی پی او کی تعیناتی سے نہ صرف پولیس فورس میں خواتین کے کردار کو مزید تقویت ملے گی بلکہ عوامی خدمت، امن و امان اور قانون کی عملداری کے شعبوں میں بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

سونیا شمروز کی تقرری کو مختلف سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع نوشہرہ میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں