Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ٹرمپ خامنہ ای جنازہ بیان، ایرانیوں کے ردعمل پر حیران کن تبصرہ

واشنگٹن: ٹرمپ خامنہ ای جنازہ بیان سامنے آ گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شریک ایرانیوں کے جذباتی ردعمل پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں لوگوں کو روتا دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ایرانی عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ جنازے میں نظر آنے والے آنسو حقیقی نہ ہوں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایران کی موجودہ قیادت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا چاہے تو ایک ہی کارروائی میں تمام ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہیں رہے گا۔

ٹرمپ کے حالیہ بیان پر فوری طور پر ایرانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی صورتحال اور ایران امریکا تعلقات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں