Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ایم ٹو موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی فیس نافذ

اسلام آباد: ایم ٹو موٹروے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور۔اسلام آباد موٹروے (M-2) استعمال کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے نظرثانی شدہ ٹول نرخ فوری طور پر نافذ کر دیے ہیں، جو آئندہ ایک سال تک مؤثر رہیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق کاروں کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 1,430 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ وین کے لیے نئی فیس 2,390 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کوسٹر گاڑیوں کے لیے ٹول 3,350 روپے کر دیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت بسوں کو 4,770 روپے جبکہ بڑے ٹریلرز کو 6,210 روپے ٹول ادا کرنا ہوگا۔ زرعی مشینری کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 7,980 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق نئی ٹیرف پالیسی کے تحت فی کلومیٹر ٹول کی شرح میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ کار استعمال کرنے والے صارفین اب تقریباً 3.98 روپے فی کلومیٹر جبکہ وین آپریٹرز 6.68 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ٹول ادا کریں گے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موٹروے ٹول میں یہ اضافہ سالانہ جائزے کے تحت کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے روزانہ ایم ٹو موٹروے استعمال کرنے والے ہزاروں نجی اور کمرشل گاڑی مالکان متاثر ہوں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں