اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران فری لانسرز نے مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں فری لانسنگ سے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرف جون 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ سالانہ بنیادوں پر جون میں فری لانسرز کی آمدن میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سے قبل مالی سال 25-2024 میں فری لانسرز نے 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدی آمدن حاصل کی تھی، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ رقم 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح مالی سال 23-2022 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
مسلسل بڑھتی ہوئی آمدن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں فری لانسنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ملکی زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
مزید پڑھیں۔عوام کے لیے خوشخبری، حکومت نے گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لیے بلاسود قرضوں کا اعلان کردیا


