Search
Close this search box.
منگل ,21 جولائی ,2026ء

راولپنڈی: غیر ملکی خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور سے مبینہ بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سید پور روڈ پنڈوڑا بازار کے قریب غیر ملکی خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

غیر ملکی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کو کرایے کے تنازعے پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا، خاتون ٹیکسی ڈرائیور کو مختلف علاقوں کے چکر لگواتی رہی، جب کرایہ مانگا گیا تو مبینہ نازیبا الفاظ کرکے دھمکیاں دینا شروع کر دی۔

خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا شروع کردیا، واقعہ ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کو زمین پر گری حالت میں تشدد و بدسلوکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے راہ گیر و مقامی افراد جمع ہوتے ہیں اور معاملہ ختم کرانے کوشش کرتے ہیں۔


ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے یہ کرایہ نہیں دے رہیں جس کے جواب میں راہ گیروں کو کہتے سنا جاسکتا ہے کرایہ ہم دے دیتے ہیں

پولیس نے کہا کہ کسی قسم کا واقعہ براہ رپورٹ نہیں ہوا ویڈیو دو تین دن پرانی معلوم ہوتی ہے جو وائرل ہونے پر پتہ چلا، راہ گیروں نے بیچ بچاؤ کرایا تو غیر ملکی خاتون اپنی دوسری گاڑی منگوا کر وہان سے چلی گی۔

پولیس کے مطابق پولیس کو کسی جانب سے واقعہ کے متعلق رپورٹ نہیں کرائی گی۔

مزید پڑھیں۔امریکا کو بڑا دھچکا ، خام تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں