Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات، چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کے لیے لاہور ہائیکورٹ ججز روسٹر جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق 27 جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے نیا ججز روسٹر جاری کیا، جس کے تحت تعطیلات کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ڈویژن اور سنگل بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ روسٹر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر دو ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کریں گے، جبکہ پانچ سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کریں گی، جبکہ جسٹس شاہد کریم سول نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسی طرح جسٹس مرزا وقاص رؤف تمام نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر فوجداری مقدمات کی سماعت کے لیے سنگل بینچ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

مزید برآں جسٹس خالد اسحاق سول نوعیت کی تمام درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کا مقصد موسم گرما کی تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی روانی برقرار رکھنا اور اہم مقدمات کی بروقت سماعت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں