لاہور(نیوزڈیسک)ملک میں بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار ہیں، آئندہ 2 روز میں بارش کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے والا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرام الدین کا کہنا ہے کہ ملک میں 21 مارچ کو بارش کا نیا اسپیل داخل ہورہا ہے اور بارش کا یہ اسپیل 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اس سپیل کے تحت کے پی کے، اسلام آباد، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹےسپیل کے آغاز ہونے کا امکان ہے۔

