راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )دو شہریوں کو زخمی کرنےکے جرم میں 3سال سے اڈیالہ جیل میں قید 60 سالہ بزرگ کو ضمانت تو نہ ملی زندگی سے رہائی مل گئی،60 سالہ ملزم سید اخترکے وکیل شہباز راجپوت نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی جومجسٹریٹ سول لائن مدثر اقبال شاہ کی عدالت نے درخواست خارج کردی۔
مزیدپڑھیں:فیڈرل بورڈ کا تعلیمی سال 2024 سے قومی نصاب کے نفاذ کا اعلان
سید اختر کو تشویشناک حالت میں اڈیالہ جیل سے RIC منتقل کیا گیا تھالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا،ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں دو شہریوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا،ملزم تین سال سے اڈیالہ جیل میں اسیر اور مقدمہ زیر سماعت تھا،درخواست ضمانت 26 فروری کو دائر کی گئی تھی،ملزم کے وکیل شہباز راجپوت نے کہاکہ متوفی کے اہل خانہ مجسٹریٹ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے،اقدام قتل کے کیس میں متوفی کو اتنی سزا نہیں ہوئی جتنی وہ جیل کاٹ چکا تھا




