کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں میں ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل کے مطابق محکمہ پرائمری اسکولوں کے 15 ہزار 380 اساتذہ بھرتی کرے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ونگ کی جانب سے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
صوبائی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس پر غور کرے گی جہاں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری متوقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب کو بھی سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اساتذہ کی خالی اسامیوں کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار ہوگئی ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کے 9 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں کو اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ان پرائمری اسکولوں میں ہر اسکول میں زیادہ سے زیادہ دو سے تین اساتذہ ہوتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پانچ 6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی، عمران خان
دوسری جانب سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ڈکیتی کی مزاحمت کرتے ہوئے ایک اسکول ٹیچر جان کی بازی ہار گیا۔
حال ہی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اسکول ٹیچر اللہ راکھیو کی بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
انہیں مگسی کرم پور روڈ پر ڈاکوؤں نے اس وقت روکا جب وہ اسکول سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اللہ راکھیو نے بندوق لے کر اسکول جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ پولیس نے اس کی حفاظت کے بارے میں اس کی شکایات پر کان نہیں دھرا۔




