اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ممکنہ قلت پر قابو پانے کے لیے چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں پنجاب کے 6شہروں میں کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی زیادہ بولی لگنے پر ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا، سب سے کم بولی 142 روپے فی کلو ملی، جس میں اخراجات شامل کرنے کے بعد 155 روپے فی کلو قیمت ہونی چاہیے تھی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن سے کم بولی طلب کی۔




