Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ن لیگی ایم پی اے کی گاڑی روکنا پولیس کو مہنگا پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور میں جی ٹی روڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید کی گاڑی کو روکنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔

ٹریفک سب انسپکٹر (ٹی ایس آئی) یاسر نے ایم پی اے ملک وحید کی کالے شیشے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے لئے روکا تو ملک وحید نے کارکنوں کو طلب کر لیا اور پولیس پر چڑھائی کردی۔
مزیدپڑھیں:’آقائے دو جہاں ﷺ کا شہر، ہمارے دلوں میں رہتا ہے‘ایم پی اے نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں معمولی ایم پی اے نہیں، بہت بڑی چیز ہوں۔

کارکنوں کے اکٹھے ہونے پر سب انسپکٹر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معذرت کرلی۔

تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ کرکے انہیں تھانے سے پولیس لائنز جوڈیشل ونگ بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں