Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حکومت کاسخت ایکشن ۔۔2ہزار ٹیچرز کوبرطرف کردیاگیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا اور واضح کردیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔
مزیدپڑھیں:مردوں سے زیادہ خواتین کو ڈپریشن متاثر کرتا ہے، تحقیق
اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیے جارہے ہیں، جو سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ فی کس خرچ بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں