Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سندھ کے100 سرکاری کالجزکے نوجوانوں کو ہر سال اسکالرشپ دی جائےگی

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ کے100 سرکاری کالجزکے نوجوانوں کو ہر سال اسکالرشپ دی جائےگی سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پردستخط ہو گئے، اسکاکرشپس علمایونیورسٹی کی جانب سےدی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم نے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر سے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم دینے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط کیا گیا، ایم او یو کے مطابق اسکالرشپ میں 100 فیصد اخراجات شامل ہونگے۔ طالب علموں کوٹیوشن فیس کےساتھ رہائش،کھانےکی سہولت بھی دی جائےگی۔
مزیدپڑھیں :جرمنی میں قوانین تبدیل: اسٹوڈنٹ ویزے کا حصول اور کام کی اجازت ملنا آسان
یاداشت نامہ پر دستخط کی تقریب محکمہ کالج ایجوکیشن میں منعقد کی گئی اس موقے پر وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں نجی اداروں کےتعاون سےبہتر نتائج ملیں گے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی طرف سے ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں