اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی معاملات میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل منصور عثمان سے بھی مشاورت کی جس کے بعد فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : سائفر کیس کی سماعت کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کچھ دیر میں ہوگا۔
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنگین ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔




