Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب گئے

لاہور (نیوزڈیسک) سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 7 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

 مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط کا معاملہ ، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے کاغذات واپس لے لیے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔

یہ بھی پڑھیں