چیئرپرسن بورڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ملکی آمدنی کو ڈیجیٹل کرنا سرمایہ کاری کے لیے بہتر ہوگا۔
چیئرپرسن بورڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے اور اسٹاف لیول کے کامیاب معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتارکرنے کے لیے پہنچ گئی
ان کا کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں پی ایس ایکس کا تعاون شامل ہو گا، ہمیں کیپٹل مارکیٹ اور بینکنگ سیکٹر کے روابط کو مضبوط کرنا ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ ایکسچینج کی مضبوطی سرمائے کو بڑھانے میں مضمر ہے، فرخ ایچ خان کے ساتھ مل کر کیپٹل مارکیٹ کی حکمت عملی بنائی ہے، اس حکمت عملی کا محور زر مبادلہ کو پائیداری فراہم کرنا ہے۔
چیئرپرسن بورڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یہ بھی کہا کہ PSX اب فیڈریشن آف ایکسچینجز کا رکن ہے، جس کی توجہ ESG پر ہے تاکہ دنیا کو کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی فراہم کی جائے۔

