Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

خفیہ اطلاع پر وزیرتعلیم کا چھاپہ، نقل کرواتے عملہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نقل کی شکایت ملنے پر ساندہ میں امتحانی مرکزمیں چھاپہ مار کر 5 افراد کر گرفتار کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کی خفیہ ٹیموں کی امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ جاری، ساندہ میں نقل کی اطلاع ملنے پر وزیر تعلیم متعلقہ امتحانی مرکز پہنچ گئے، گورنمنٹ ایم آئی ہیپی سکول نیشنل ٹاؤن ساندہ میں بڑے پیمانے پر نقل کی جا رہی تھی جسے وزیر تعلیم نے نقل کرواتے عملہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کے اچانک پہنچے پر نگران عملہ حواس باختہ ہو گیا، سپرنٹینڈنٹ اور نگران عملہ نقل میں ملوث پایا گیا، بعض امیدوار دوسرے امیدراوں کی جگہ پرچہ دیتے بھی پائے گئے، وزیر تعلیم نے نقل کے جرم میں ملوث عملہ کے 5 افراد گرفتار کروا دیئے۔
مزیدپڑھیں :غریبوں کا مذاق؟ عالیہ بھٹ کی خیراتی تقریب میں 10کروڑ کا ڈائمنڈ ہار پہن کر شرکت
اس موقع پر وزیراعظم رانا سکندر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور مریم نواز کے ہوتے ہوئے بوٹی مافیا کو پنپنے کی اجازت نہیں ملے گی، بوٹی مافیا کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی، طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مریم نواز اور رانا سکندر حکومت میں ہیں، بوٹی مافیا کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، بوٹی مافیا کو متنبہ کر رہا ہوں کوئی بھی ریڈ لائن عبور نہ کرے، ریڈ لائن عبور کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں