اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کردیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔
گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں :ملک کے بیشتر علاقوں میں 27سے 31مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقرر کر دیا گیا۔ جبکہ سیکرٹری تجارت خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔
خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور کیپٹن خرم آغاریٹائرڈ پہلےسیکرٹری کامرس تعینات تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

