Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بلوچستان: مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، کان میں پانی بھرجانے کے باعث پھنسے 10 مزدور ریسکیو

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ہرنائی، لورالائی، دکی، ژوب سمیت کئی علاقوں میں موسلادار بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دانیسر میں لینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان کا خیبرپختونخوا سے رابطہ 20 گھنٹے تک معطل رہا۔

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہرنائی تا سنجاوی اور ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔

دوسری جانب دانیسر میں لینڈسلائیڈنگ سے منقطع ہونے والا بلوچستان کا خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ جزوی بحال کردیا گیا ہے۔

ادھر دکی کی کوئلہ کان میں سیلابی پانی بھرجانے سے پھنسے ہوئے 10کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں