Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سینیٹ انتخابات: کس کو کتنے ووٹ ملے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب رہی۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی پانچوں نشستوں پر مسلم لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ سنی اتحاد کونسل کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

پنجاب میں آج سینٹ کی دو ٹکینوکریٹس، دو خواتین اور ایک اقلیتی نشت پر انتخاب ہوا۔ پانچوں سیٹوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی سمیٹی جبکہ ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128 جبکہ وزیر پٹرولیم مصدق ملک 121 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔

مد مقابل سنی اتحاد کونسل کی یاسمین راشد نے 106 ووٹ حاصل کئے۔ مد مقابل سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید نے 102 ووٹ حاصل کئے۔
مزیدپڑھیں:سینیٹ انتخابات:اسحاق ڈار، فیصل واوڈا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،مصدق ملک کامیاب
خواتین کی نشتوں پر انوشہ رحمان نے 125 جبکہ بشری انجم بٹ نے 123 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو کامیاب ہوئے۔ خلیل طاہر سندھو نے253 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق نے 99ووٹ حاصل کر سکے، مسترد ووٹوں کی تعداد 4 رہی۔

پانچوں سیٹوں کے لئے مجموعی طور پر 256 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی دو نشستوں پر حکمران اتحاد کامیاب
سینیٹ انتخابات 2024 کے معاملے پر اسلام آباد کی دو نشستوں پر حکمران اتحاد بازی لے گیا۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار 222 جبکہ جنرل نشست پر رانا محمود الحسن نے 224 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد میں دو نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی، کل 310 ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ن لیگی اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 222 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار راجہ انصر کیانی کو 81 ووٹ ملے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے چار امیدوار میدان میں تھے۔ ووٹنگ کے لئے قومی اسمبلی ہال پولنگ اسٹیشن میں تبدیل ہوا اور ریٹرنگ افسر سعید گل نے ووٹنگ کا عمل صبح 9 شروع کروایا جو چار بجے ختم ہوا۔

دونوں کامیاب امیدواروں کے نتائج کا اعلان ریٹرننگ افسر سعید گل نے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب سمیت 310 اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ لیا

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات
سندھ میں پیپلزپارٹی نے سینیٹ کی 10نشستیں حاصل کرلیں سندھ سےایم کیوایم اور آزادامیدوار نے ایک ایک نشست جیت لیں۔

جنرل نشستوں پر سب سے زیادہ 22 ووٹ اشرف علی نے حاصل کئے۔

دوست علی جیسر21ووٹ، کاظم علی شاہ 21ووٹ، مسروراحسن21 ووٹ، ندیم بھٹو21ووٹ، ایم کیو ایم کے عامرچشتی 21ووٹ جبکہ آزادامیدوارفیصل واوڈا 21 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

قرة العین مری 59روبینہ قائمخانی58ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلز پارٹی کےسرمد علی59بیرسٹر ضمیر گھمرو 58ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات
بلوچستان میں تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دئیے گئے، کے پی اسمبلی میں پی پی پی کے اپوزیشن رہنما احمد کریم کنڈی نے حلف نہ لیے جانے والے اراکین کے دستخطوں پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ پہلے ہم سے حلف لیا جائے اور پھر سینیٹ کے الیکشن کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں