لاہور (نیوز ڈیسک) والٹن ایئرپورٹ لاہور کے خلاف زمین کی فروخت کے معاملے میں ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوا بازی کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں تھا کہ والٹن ایئرپورٹ کی اراضی کا تخمینہ 350 ارب روپے لگایا گیا تھا۔ ایئرپورٹ کی زمین 50 ارب میں غیر قانونی طور پر فروخت کی گئی۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک’ فیچر پہلے سے ذیادہ بہتر
خط میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی کو 50 ارب میں سے صرف 1 ارب ملے۔ ائیرپورٹ کی اراضی کی فروخت سے بچا ہوا پیسہ کہاں گیا اس کی تحقیقات کی جائیں۔ لینڈ مافیا نے سول ایوی ایشن افسران کی ملی بھگت سے قومی اثاثوں کو تباہ کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ والٹن ایئرپورٹ پاکستان میں جنرل ایوی ایشن کا مرکز تھا۔ والٹن ایئرپورٹ کو قائداعظم نے 1947 میں اپنے سفر کے لیے بھی استعمال کیا، لاہور ایئرپورٹ کی اراضی کی فروخت میں گھپلوں کا معاملہ نیب کو بھجوایا جائے۔

