لاس اینجلس(انٹرنیشنل ڈیسک)میٹا کی زیر ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے صارفین کی پرائیوسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید ایک اور پیش رفت کردی۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2023 میں متعارف ہونے والا واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک’ نامی فیچر اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں صارفین کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔
اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں تو اس بات سے تو ضرور واقف ہونگے کہ موبائل ایپس کے لیے متعارف ہونے والے اس فیچر کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:لالچی سسرالیوں نے جہیز میں فارچونر نہ ملنے پر بہو قتل کر دی
چیٹ لاک نامی فیچر میں کیا نیا ہونے والا ہے؟
آج سے قبل چیٹ لاک کا یہ فیچرصرف موبائل میں استعمال کیا جاتا تھا جس میں آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔
تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔