سیالکوٹ (نیوزڈیسک)سیالکوٹ ایئرپورٹ 13 روز کے لیے ہر قسم کی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ کے منیجر نے بتایا کہ ایئرپورٹ 6 مئی سے 18 مئی تک بند رہے گا۔
مزید پڑھیں: والٹن ایئرپورٹ سکینڈل، 350 ارب کی زمین 50 ارب میں فروخت ہونے کا انکشاف
اس سے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہونے والی مختلف ایئرلائنز کی سترہ پروازیں رمضان میں مسافروں کے کم لوڈ کے باعث منسوخ کردی گئی تھیں۔
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی شام 4 بجے کی پرواز پی کے 368 منسوخ کر دی گئی جب کہ نجی ایئر لائن کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی۔
