Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پنجاب میں خصوصی سپیڈی ٹرائل کورٹ کے قیام کی منظوری دیدی گئی

لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات کو اسپیڈی ٹرائل کے ذریعے چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پنجاب میں خصوصی سپیڈی ٹرائل کورٹ کے قیام کی منظوری دی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ زیادتی اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات کو تیز ترین ٹرائل کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

کابینہ کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور خصوصی عدالت کے قیام پر بریفنگ دی گئی جسے جلد منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن حکمراں اتحاد کی محبت میں مراجارہاہے کہ کسی نہ کسی طرح مخصوص نشستیں ان کودے دیں،سمیع ابراہیم

ہتک عزت کے کیس میں ڈگری 90 دن کے اندر مکمل ہونی چاہیے اور ٹرائل 180 دن کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ اور جھوٹے الزامات کا کلچر بدلنا ہوگا، ہتک عزت کے نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا، کورئیر کے ذریعے دیے جاسکتے ہیں۔

کابینہ نے سال 2023-24 کے لیے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار نو سو روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا میرا عزم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو زرعی مداخلت کے لیے ڈیڑھ لاکھ کے بلاسود قرضہ دیں گے، پاکستان کی تاریخ کا بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دیں گے۔

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانونی امور نے تنازعات کے حل کے متبادل ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ بدتمیزی کی شکایت پر چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو ہٹانے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں