اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے موجودہ ارکان کو مزید قلمدان دینے کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں خصوصی سپیڈی ٹرائل کورٹ کے قیام کی منظوری دیدی گئی
اسی طرح احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان، رانا تنویر حسین کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، چوہدری سالک حسین کو وزارت مذہبی امور اور مصدق مسعود ملک کو وزارت مذہبی امور کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔ رولز آف بزنس 1973 کے قاعدہ 3(4) کے مطابق آبی وسائل کا اضافی پورٹ فولیو دیا گیا۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رانا احسان افضل خان کی بطور کوآرڈینیٹر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔




