اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت دائمی وارنٹ منسوخ کر دیے۔اعظم سواتی نے گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست دائر کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برسائے گا، شیر افضل مروت کا چیلنج
وکیل صفائی نے کہا کہ عدم پیشی کے باعث عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے کہا کہ یہ سیکشنز آپ پر لگائی گئی ہیں، اس لیے آپ اس حوالے سے عدالت کی معاونت کریں، سلمان صفدر، صرف ایک مختصر سیکشن رہ گیا ہے جس پر آپ کو دلائل دینا ہوں گے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جب آپ رمضان میں کام کرتے ہیں تو عید سے پہلے عید ملنا شرط ہوتا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ حامد علی شاہ کو دلائل کے لیے جتنا وقت چاہیں دیں گے۔




