بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ انہوں نے آج صبح بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔ زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ، چیک کریں کہ کوئی سنگین مسئلہ تو نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کروا رہے، اس وقت بشریٰ بی بی میں ایسی کسی پریشانی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بہتر ہو گا کہ چیک کر لیا جائے کہ کوئی سنگین مسئلہ تو نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ،پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے انکشافات
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی حالت ابھی بہتر نہیں، اب وہ کم کھا رہی ہیں۔ 2 ماہ قبل کھانا کھانے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی، پہلے 2 ماہ تک درد رہا، اس وقت کیا ہوا تھا، اس کا پتہ نہیں چلا۔ معدے کا معائنہ کرایا جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ ہفتہ کو پی ٹی آئی بانی سے ملاقات ہوگی۔




