Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ،پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے انکشافات

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے تاہم وکلا مزاحمت کریں گے اور ججز اور عدلیہ کا تحفظ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوروکریسی کی گردن پر ہاتھ رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ختم کرنے کی سازش شروع ہوگئی۔

بابراعوان نے کہا کہ جسٹس بابرستار کے فیصلے کے بعد اس عدالت کو ختم کرنے کی سازش تیز ہوگئی ہے لیکن وکلاء مزاحمت کریں گے اور ججز اور عدلیہ کا تحفظ کریں گے۔

 مزید پڑھیں:  عدالت نےاہم ن لیگی رہنما کی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ، دیکھیں خبر

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ختم کرنے کی سازش کی تو تاریخ ساز مزاحمت کریں گے، حکومت کے پاس جمہوری چارٹر پر بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ بن جائے گی، فل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر معاملے کی سماعت کرے۔

یہ بھی پڑھیں