اسلام آباد (نیوزڈیسک)بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 میں 5 کلو گرام کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 2.74 فیصد کم ہے۔
فروری میں ملک میں 5 کلو گرام کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مارچ میں 1.25 کلو گرام گھی کی اوسط قیمت 1,289.52 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے۔ فروری میں 1.25 کلو گرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کی ایران میں پولیس اور سیکیورٹی تنصیبات پر دہشت حملوں کی مذمت
اعدادوشمار کے مطابق 1 کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔ فروری میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مارچ میں 1 لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 501.09 روپے ریکارڈ کی گئی، جو فروری کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہے جب یہ 500.03 روپے تھی۔
دوسری جانب عالمی بینک نے مالی سال 2023-2024 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، ورلڈ بینک کو توقع ہے کہ ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو اگلے 3 سالوں میں 3 فیصد رہے گی اور رواں مالی سال کے دوران یہ 1.8 فیصد رہے گی۔


