اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہائیکورٹ کے ججز کو بھیجے گئے خطوط کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، خطوط میں پائے جانے والے پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خطوط میں پائے جانے والے پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ حاصل کر لی ہے۔ ججوں کو موصول ہونے والے خطوط میں پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ۔
فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاؤڈر میں 15 فیصد آرسینک پایا گیا، آرسینک ایک زہریلا مادہ ہوتاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاؤڈر میں موجود 70 فیصد سے زیادہ آرسینک انتہائی زہریلا ہے۔ آرسینک کو سانس لینے سے انسانی اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط کی رپورٹ 2 روز میں موصول ہو جائے گی۔


